مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کی آزادی نزدیک ہے۔ صہیونیوں کے سامنے سرنڈر ہونے کے بجائے طویل عرصے تک استقامت دکھا کر خضر عدنان نے بہادری کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے جس پر فلسطینی قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید خضر عدنان فلسطین کی آزادی کے لئے نمونہ عمل کے باقی تاریخ میں باقی رہیں گے۔ ہم شہید خضر سمیت تمام شہدا کے ساتھ وفادار رہیں گے اور فلسطین کی مکمل آزادی تک غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔
یاد رہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خضر عدنان 87 روز تک بھوک ہڑتال کے بعد آج صہیونی جیل میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ